Advertisement

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 55،بابر اعظم 34 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 61 اور حسین طلعت42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 دن قبل پر نومبر 16 2025، 10:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی

راولپنڈی:پاکستان نے آخری ایک روز ہ میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ 

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 8 کے مجموعی رنز پر حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

تاہم فخر زمان اور بابر اعظم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور 74 رنز کی پاٹنر شپ کھیلی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 82 کے مجموعی رنز پر گری جب فخر زمان 8 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا بھی 115 کے مجموعی اسکول پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان اور حسین طلعت نے بھی اچھی پارٹنرشپ کھیلی۔ رضوان بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

— فوٹو: کرک انفو

اس سے قبل سری لنکن ٹیم  پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور  میں 211 رنز بنا کر آؤٹ  ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز  بنائے،جبکہ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم  نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہےکہ گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Advertisement
وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • 5 hours ago
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

  • 11 hours ago
 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

  • 9 hours ago
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

  • 4 hours ago
دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

  • 12 hours ago
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

  • 10 hours ago
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 11 hours ago
کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت

  • 4 hours ago
کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری

  • 8 hours ago
کرغز صدر کی  وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • 11 hours ago
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

  • 8 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کے  شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد

  • 5 hours ago
Advertisement