یہ نیا اے آئی ماڈل صارفین کو جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن انٹرفیس میں دستیاب ہے


گوگل نے اپنا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا اے آئی ماڈل صارفین کو جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن انٹرفیس میں دستیاب ہے۔
خیال رہے کہ جیمنائی 2.5 کو 7 ماہ قبل ہی جاری کیا گیا تھا اور اب اس سے بھی زیادہ جدید اور طاقتور لارج لینگوئج ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے یہ نیا ماڈل اس وقت جاری کیا گیا جب گزشتہ دنوں اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 کو متعارف کرایا تھا۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیمنائی 3 میں ہم نے منطقی سوچ یا استدلال سے لیس اے آئی ماڈل میں نمایاں پیشرفت کی ہے، یہ اے آئی ماڈل ایسی گہرائی اور لطیف فرق کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔
جیمنائی 3 کے بیسک ماڈل کے ساتھ تحقیق میں زیادہ معاونت فراہم کرنے والے ماڈل جیمنائی 3 ڈیپ تھنک بھی جاری کیا گیا ہے جو گوگل اے آئی الٹرا کے سبسکرائبرز کو آئندہ ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔
گوگل کے مطابق اب جیمنائی ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 65 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔
گوگل کی جانب سے جیمنائی پر مبنی پاور کوڈنگ انٹرفیس گوگل اینٹی گریویٹی بھی جاری کیا گیا ہے جو ملٹی ایجنٹک کوڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں چیٹ جی پی ٹی کے انداز کی پروموٹ ونڈو اور براؤزر ونڈو موجود ہوتی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ ایجنٹ آپ کے براؤزر اور ایڈیٹر کے ساتھ کام کرکے بہترین ایپس بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 4 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 3 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 22 minutes ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 3 hours ago





