پاکستان
ملک بھر میں 2 اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج متوقع
اسلام آباد : ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باوجود 2 اگست سے اسکول کھولے جانے یا نا کھولے جانے کے معاملے پر غور آج ہوگا۔
اگلے ماہ سے ملک بھر میں اسکول کھولے جانے کے معاملے پر غور کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر ( این سی اوسی) میں ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہوں گے۔
سعودی عرب میں نماز کے حوالے سے ایسا اقدام کے پریشان ہوجائیں
خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے آج مزید 44 افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 131 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 15 ہزار 827 تک جاپہنچے ہیں۔
علاقائی
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔
جرم
سیکورٹی فورسز کی کارروائی ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک کردئیے ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کو میجر محمد حسیب کی قیادت میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی کی اطلاع پرعلاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے بھیجا گیا تھا دہشت گرد ہرنائی میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور تین دہشت گرد جہنم واصل کردئیے تاہم اس کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی سب سے اگلی گاڑی دیسی ساخت کے دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نوراحمد بے جگری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاکستان کی سیکورٹی افواج نے بلوچستان کے امن واستحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں قوم کے ساتھ ملکر ناکام بنانے کا عزم کررکھا ہے اورہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مستحکم ہوگا۔
دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
آج اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے قوم کی جانب سے مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانی دینے پر میجرمحمد حسیب شہید اور حوالدار نور احمد شہید کو سلام پیش کیا ۔
انہوں نے کہاکہ قوم شہداء اوران کے خاندانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
صدر اور وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے قوم کے عزم کا اظہارکیا ہے۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں 62 مقدمات درج ہیں اور ایف آئی اے میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں، ڈی ایس پی اسلام آباد
بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے پولیس نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اڈیالہ جیل راولپننڈی میں قید بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آباد پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیڈرل کیپیٹل میں 62 مقدمات درج ہیں جب کہ ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں 7 مقدمات اور انکوائریز چل رہی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے کہا ہمیں کل شام کو ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے کچھ وقت دے دیا جائے۔
عدالت نے کہا یہ پھر آپ کے آفس کی غلطی تھی ہم نے تو پرسوں نوٹس کر دیا تھا عدالت کہے تو میں عبوری رپورٹ پیش کر دیتا ہوں، حتمی رپورٹ بعد میں دے دوں گا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا عبوری والی طرف نہ جائیں، کل حتمی اور تفصیلی رپورٹ پیش کریں، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے استدعا کی کہ ہمیں رپورٹ پیش کرنے کے لیے پیر تک کا وقت دے دیا جائے۔
عدالت نے کہا اتنا وقت کیوں چاہیے، کیا زیادہ ایف آئی آرز ہیں؟ بعد میں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا