اسپتال میں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں اور نہ ہی علاقے کے عوامی نمائندے ان کے دکھ درد کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،بچی کے والد کا شکوہ


جنوبی وزیرستان:صوبہ خیبر پختونخوا کےعلاقے جنوبی وزیرستان میں سرکاری اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث 7 سالہ بچی انتقال کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مولے خان سرائے کے سرکاری اسپتال میں 7 سال کی معصوم بچی کے جاں بحق ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بچی کے غمزدہ باپ اپنی بیٹی کی لاش اٹھائےاسپتال کے باہر فریاد کر رہے ہیں۔
والد کا شکوہ ہے کہ اسپتال میں بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں اور نہ ہی علاقے کے عوامی نمائندے ان کے دکھ درد کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،بچی کے والد نے رکن صوبائی اسمبلی سے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "اڈیالہ کو چھوڑو، وزیرستان کے چھوٹے بچوں کا پوچھیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال کو فوری طور پر فعال کیا جائے ورنہ وہ اپنے قبیلے کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایچ او) آفس کے سامنے احتجاج کریں گے، کسی کو ہمارے بچوں کی فکر ہی نہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیٹیگری ڈی اسپتال مولا خان سرائے تاحال آؤٹ سورس نہیں کیا گیا، منتخب فرم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری صحت خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان نے بتایا کہ اس وقت اسپتال کا انتظامی اختیار ڈی ایچ او کے پاس ہے تاہم اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کے لیے کنٹریکٹ بنیادوں پر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل





