Advertisement

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا

پی ایچ ایف کی قیادت اور نامور کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کھیل کی غیر معمولی سرپرستی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جنوری 2 2026، 3:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے "تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ"کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کر دہ شیڈول  کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 4جنوری سے شروع ہو کر 28فروری 2026تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر پی ایچ ایف کی قیادت اور نامور کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے قومی کھیل کی غیر معمولی سرپرستی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جاری کر دہ شیڈول کے تحت  ٹورنامنٹ چار مرحلے میں کھیلا جائے گا،پہلا مرحلہ 4 سے 24 جنوری تک ضلعی سطح کے کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں مقامی ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

دوسرا مرحلہ ڈویژن اور تیسرے مرحلے میں صوبائی لیول پر مقابلے ہوں گےقومی سطح پر آخری مرحلہ 17 فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گا۔

  ٹورنامنٹ کے دوران پی ایچ ایف ملک بھر میں ہاکی کلبوں کی سکروٹنی اور رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کرے گی، جبکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خطیر انعامی رقم اور مراعات بھی دی جائیں گی۔

پریس کانفرنس کے دوران  رانا مجاہد نے کہا کہ پاک فوج کی براہ راست شمولیت سے پاکستان میں ہاکی کی ساکھ اور وقار تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فوج کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت تھے تاکہ دم توڑتے ہوئے قومی کھیل میں ایک نئی روح پھونکی جا سکے اور کھلاڑیوں میں نظم و ضبط اور امید پیدا کی جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قبل بھی دو مرتبہ نچلے سطح پر پاکستان آرمی کے تعاون سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر چکے ہیں پچھلے ٹورنامنٹ کامیاب رہے ہیں، امید ہے یہ ٹورنامنٹ بھی کامیاب ہوگا۔

Advertisement
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 10 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 11 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 12 دن قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 11 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 9 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 9 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 9 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 10 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 10 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 9 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 10 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 10 دن قبل
رجحانات
Advertisement