حکومت تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ کیلئے آئندہ ماہ 600 میگاہرٹزسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی،شزافاطمہ
اس اقدام سے نہ صرف فور جی (4G) انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئے گی بلکہ فائیو جی (5G) سروسز کے آغاز میں بھی مدد ملے گی،وزیر برائے آئی ٹی


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ سروسز کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ ماہ چھ سو میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کرے گی۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے اسپیکٹرم نیلامی کی توثیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف فور جی (4G) انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آئے گی بلکہ فائیو جی (5G) سروسز کے آغاز میں بھی مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے نوجوانوں کی استعداد کار میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، اور بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران مختلف شعبوں میں پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی پر حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر ڈیجیٹل گورننس کی جانب پیش رفت جاری ہے۔
آئی ٹی برآمدات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال آئی ٹی برآمدات اوسطاً بیس فیصد اضافے کے ساتھ 3.8 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی منتخب
- 13 گھنٹے قبل

اسٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل،انڈیکس ایک لاکھ 86 ہزارپوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
- 16 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل

کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

معرکہ حق کے بعد اتنے آرڈرمل رہے ہیںکہ جلد آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کی پوزیشن میں ہونگے،خواجہ آصف
- 16 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ، میدانی علاقوں میں شدید دھندکا راج
- 15 گھنٹے قبل

نجی یونیورسٹی میں طالبہ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟ اصل وجوہات سامنے آگئیں
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری جاری
- 15 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کاسیکیورٹی فورسزکو مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

چکوال:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 5 مسافر جاں بحق، 7 خواتین سمیت 27 زخمی
- 17 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل














