Advertisement
پاکستان

ملک کو مکمل بند کرنا کورونا وبا کا حل نہیں: اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہروں کو مکمل بند کرنا وبا کاعلاج نہیں ، ایس او پیز پر عملدر آمد ہوجائے تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 30th 2021, 3:21 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور شہر میں قائم کورونا کے انتہائی متاثرہ افراد کے لیے مختص کُل بیڈز میں سے 50 فیصد زیر استعمال ہیں۔اس وقت انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جب ہم بہتر صورتحال تھے تب جون میں ایسے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے نیچے تھے جو ایک واضح اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو شوکاز نوٹس

مزید پڑھیں : پنجاب کے سرکاری محکموں میں داخلوں پرمشروط پاپندی عائد

 اسد عمر نے کہاکہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں سمجھ رہے ، جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے لوگ سمجھتے ہیں ختم ہو گئی اور لاک ڈاؤن لگانے کے بعد دوبارہ کھولتے ہیں تو پھیلاؤ پھر ہو جاتا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ سندھ حکومت کو معاونت فراہم کریں گے، رینجرز یا فوج کی سپورٹ ہو تو وہ بھی فراہم کی جائے گی۔

اسد عمر نے کہاکہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی۔اسکولوں کے ڈرائیور،کنڈکٹر،ہیلپر اسٹاف کی 31اگست سے قبل ویکسی نیشن لازمی ہو گی، جبکہ 31اگست سے مزید کئی سیکٹرز پر بندشیں لگائیں گے۔ 18سال یازیادہ عمر کے طلبا کے لیے 31اگست تک ویکسی نیشن لازمی قراردے دی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یکم اگست سے ویکسین لگوانے ہی سفر کرسکیں  گے ، لاء اینڈ آرڈر میں کام کرنےوالے 31اگست سے پہلے ویکسین لگائیں، 31اگست تک ویکسین نہ لگوانے والےدفتر نہیں جا سکیں گے۔ شادی ہالز،ہوٹل ریسٹورنٹ میں عملے، ٹرانسپورٹ ،ٹرین، بس اڈوں سمیت بڑی تعداد میں جہاں لوگ آتے ہیں ان کے لیے 31اگست کی ڈیڈ لائن ہے۔بینک،نادرا، پراپرٹی آفس، مارکیٹوں ،دکانوں میں کام کرنےوالے لازمی ویکسین لگوائیں، ویکسین نہ لگوائی تو کام کرنے پر پابندی ہو گی ، اگلے فیز میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ویکسی نیشن واحد حل ہے، پاکستان میں بہت بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم چل رہی ہے ، مکمل شہربند کرنا اس وبا کا علاج نہیں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوجائے تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی شرح56.4فیصد، گلگت میں 37فیصد  ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ پنجاب میں کل پانچ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، سندھ نے کل ایک لاکھ 69ہزار ویکسی نیشن کی، ایک لاکھ گیارہ ہزار کے پی نے ویکسی نیشن  جبکہ بلوچستان میں ساڑھے اٹھارہ ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے جبکہ کراچی میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی میں پرائیویٹ اسپتالوں پر بھی دباؤ ہے۔

Advertisement
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے  مسودے پر  مذاکرات کامیاب

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر مذاکرات کامیاب

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کاپارٹی پالیسی کیخلاف جا کر 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کاپارٹی پالیسی کیخلاف جا کر 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ

  • ایک گھنٹہ قبل
پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا،وزیر اعظم

پوری دنیا ڈیجیٹل معیشت کی جانب تیزی سے گامزن ہے، پاکستان کو دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہوگا،وزیر اعظم

  • 39 منٹ قبل
فلم انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے، ہدایتکارہ سنگیتا 

فلم انڈسٹری کی بحالی بہت مشکل ہے، ہدایتکارہ سنگیتا 

  • ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،20خوارجی جہنم واصل

  • 10 منٹ قبل
سینیٹ اجلاس:27 ویں آئینی ترمیم کی مرحلہ وار منظوری جاری،حکومت کو دوتہائی اکثریت حاصل

سینیٹ اجلاس:27 ویں آئینی ترمیم کی مرحلہ وار منظوری جاری،حکومت کو دوتہائی اکثریت حاصل

  • 18 منٹ قبل
سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایاک بار پھر بڑا اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا  آج بھی انتہائی مضرِ صحت

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی آبو ہوا آج بھی انتہائی مضرِ صحت

  • 6 گھنٹے قبل
27ویں آئینی ترمیم پرجسٹس منصور علی شاہ، سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

27ویں آئینی ترمیم پرجسٹس منصور علی شاہ، سینئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط

  • ایک گھنٹہ قبل
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement