کھیل
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انس سعید
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیکورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکیسن کی خدمات حاصل کر لیں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے سیکورٹی ایکسپرٹ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ریگ ڈکیسن لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں سیریز کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیں گے
ذرائع کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ اپنے سیکورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کا فیصلہ کرے گا جبکہ دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کا فیصلہ بھی اس ہی رپورٹ پر منحصر ہوگا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے پی سی بی نے ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی ٹونٹی میچز کی بھی پیشکش کر رکھی ہے
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 2003 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا
یاد رہے سیکورٹی ایکسپرٹ ریگ ڈکیسن اس سے قبل مختلف سیریز اور پی ایس ایل کے لیے سیکورٹی انتظامات کی جانچ پڑتال کے لیے کئی بار پاکستان آ چکے ہیں
علاقائی
ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
علاقائی
مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں علاج معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا