جہاں کارروائی کی گئی وہاں خوارج کے لوگوں کا آنا جانا تھا، ہم نے کارروائی سے پہلے وہاں سرنڈر کرنے کا پیغام پہنچایا اور سرنڈر نہ کرنے پر مقابلہ ہوا،اعتزاز گورایہ


کوئٹہ :بلوچستان کے ضلع پشین میںمحکمہ انسداد دہشتگردی( سی ٹی ڈی) کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ کے سیاسی اور میڈیا امور کے معاون شاہد رند اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کی۔
نیوز کانفرنس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 دہشتگر د ہلاک ہوئے۔
معاو ن وزیر اعلیٰ شاہد رند نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ پشین میں کارروائی کے دوران راکٹ لانچرز، کلاشنکوف، ہینڈ گرینیڈ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ مجموعی طور پر آپریشن بہت اچھا رہا، مزید ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، ان کا کہناتھاکہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ چیزیں بہت بہتر ہوتی نظر آئیں گی تو ایسا ہو رہا ہے۔
اعتزاز گورایہ نے کہا کہ پشین میں جہاں کارروائی کی گئی وہاں فتنہ الخوارج کے لوگوں کا آنا جانا تھا، ہم نے کارروائی سے پہلے وہاں سرنڈر کرنے کا پیغام پہنچایا اور سرنڈر نہ کرنے پر مقابلہ ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں دہشتگردی پھیلانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد مائننگ کیلئے ملنے والا بارود استعمال کررہے تھے اور جو بھی ریاست کے سامنے جو بھی کھڑا ہوگا ، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرنڈر نہیں کیا تو کارروائی کی گئی، ہم نے ثالثین بھی بھیجے، ہمیں لوگوں کو مارنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago







