Advertisement
Mobin
Advertisement

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب احمد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر جنوری 29 2026، 7:59 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی

لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146رنز بناسکی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 36رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹریوس ہیڈ نے 23، میٹ رینشا نے 15، مچل اوون نے 8، میتھیو شارٹ نے 5، جوش فلپ نے 12 جبکہ جیک ایڈورڈز نے 5رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب احمد اور محمد نواز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا،اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے  نقصان پر 168 رنز بنائے۔ 

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا تاہم صاحبزادہ فرحان میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے،صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 74 رنز کی شراکت داری ہوئی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 74 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 40 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 39 رنز بناکر چلتے بنے۔ 

قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 123 کے مجموعی سکور پرگری جب بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 10، عثمان خان 18،شاداب خان ایک اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہلی بیئرڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Moib
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر معطل رہنےکے بعد بحال

اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر معطل رہنےکے بعد بحال

  • 10 گھنٹے قبل
لکی مروت: دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

لکی مروت: دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

  • 16 گھنٹے قبل
آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز نے کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ کر دیا، ویڈیو جاری

آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز نے کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ کر دیا، ویڈیو جاری

  • 14 گھنٹے قبل
عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام،وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام،وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

  • 13 گھنٹے قبل
نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • 14 گھنٹے قبل
ڈرامہ سیریل’ وارث‘ میں مولاداد کا کردار نبھانے والے نامور اداکارشجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

ڈرامہ سیریل’ وارث‘ میں مولاداد کا کردار نبھانے والے نامور اداکارشجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

  • 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ

  • 17 گھنٹے قبل
ایران کے میزائل حملے جاری،اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ کر گرہ تباہ

ایران کے میزائل حملے جاری،اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ کر گرہ تباہ

  • 16 گھنٹے قبل
ایران کا ابراہام لنکن بحری بیڑے پر حملہ ،عراق میں امریکی فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ

ایران کا ابراہام لنکن بحری بیڑے پر حملہ ،عراق میں امریکی فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ

  • 16 گھنٹے قبل
دوسرا ونڈے : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف

دوسرا ونڈے : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف

  • 17 گھنٹے قبل
آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد جہنم واصل اور 887 زخمی ہوئے،عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں

آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد جہنم واصل اور 887 زخمی ہوئے،عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں

  • 10 گھنٹے قبل
سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی،نئی قیمت کیا ہو گئی؟

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی،نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement