جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اسنیپ چیٹ کی ٹوٹی ہوئی 'اسٹریکس' کو کیسے ریکور کیا جا سکتا ہے ؟

سوشل میڈیا سائٹ اسنیپ چیٹ کو بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی تفریح کیلئے استعمال کرتی ہے اور اپنے دوستوں کو پل پل کی خبر دینے میں یہ سائٹ کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسنیپ چیٹ کی ٹوٹی ہوئی 'اسٹریکس' کو کیسے ریکور کیا جا سکتا ہے ؟
اسنیپ چیٹ کی ٹوٹی ہوئی 'اسٹریکس' کو کیسے ریکور کیا جا سکتا ہے ؟

اسٹریکس کسی سلسلے کو جاری رکھنے کو کہا جاتا ہے اور اسنیپ چیٹ پر اسٹریکس نامی منفرد قسم کی سرگرمی صارفین کی توجہ کا مرکز ہے جس کے تحت دو صارفین کو آپس میں 24 گھنٹے کے دوران کسی تصویر یا ویڈیو کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے جس سے اسٹریک برقرار رہتی ہے۔

اسٹریک کے نمبر دوستوں کے نام کے آگے لکھے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اسنیپ چیٹ کے صارفین لمبی چلنے والی اسٹریک کے ٹوٹ جانے پر اکثر افسردہ ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو ٹوٹی ہوئی اسٹریک کو واپس اسی نمبر سے شروع کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

طریقہ کار:

گوگل سرچ بار میں جاکر support.snapchat.com لکھیں اور اس ویب سائٹ کو کھول لیں۔

فوٹو فائل

اب آپ کے پاس تصویر میں دکھائی جانیوالی (بائیں ہاتھ کی جانب سے پہلی تصویر) اسکرین نمودار ہوگی، اس میں Contact us کا آپشن منتخب کرلیں۔ 

اس کے بعد تیسرے آپشن کا انتخاب کریں، اب ایک چھوٹا سا فارم دیا جائے گا جسے فِل کرنا ہوگا،  اسے فِل کرنے کے محض کچھ دیر بعد ہی آپ کی ٹوٹی ہوئی اسٹریکس بغیر کسی نقصان کے دوبارہ سے شروع ہوجائیں گی۔

پاکستان

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی، آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جبکہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابلِ سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد مقدمات رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیے تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کے حوالے سے ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف کی مدت ملازمت 3 سے 5 کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والے بل پر قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کردیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی

ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ، ملک میں مجموعی تعداد 50 ہو گئی

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے  ایک بچی میں پولیو وائرس  کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے۔

ضلع ٹانک میں یہ پولیو کا دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں پولیو کے کیس کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی ہے۔

 لیب کے مطابق جمع کردہ نمونوں سے الگ تھلگ وائرس کی جینیاتی سیکوینسنگ سے واضح ہوا ہے کہ یہ جولائی میں اسی ضلع میں پائے جانے والے ڈبلیو پی وی 1 سے جینیاتی طور پر منسلک ہے۔

واضح رہے کہ اب تک بلوچستان سے 24، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 11 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا  ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll