جی این این سوشل

علاقائی

لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

لسبیلہ:بیلہ کےقریب قومی شاہراہ پرمزدہ اورٹریلرمیں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لسبیلہ  میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،  2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

جی این این کے مطابق خوفناک حادثہ مزدہ ٹرک اور ٹرالرمیں تصادم تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں 2افرادجاں بحق  جبکہ متعددزخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی  پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا جارہا ہے  ،پولیس کے مطابق زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کےبعد مزید علاج کےلیے کراچی منتقل کیاجائے گا  ۔

علاقائی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8  میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ

حملے کے وقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ

غزہ میں تقریباً 44 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنیوالے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم پھینکے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے قیساریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر 2 فلیش بم پھینکے گئے، جو انکے صحن میں آکر گرے تاہم اسوقت نیتن یاہو اور انکی فیملی گھر پر موجود نہیں تھے۔

واقعہ کے بعد اسرائیل کی اسپیشل پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنمے بیان میں کہا کہ یسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے، یہ ناقابل یقین ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم جنہیں ایران اور اس کے ایجنٹ قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اندر سے بھی ایسی دھمکیوں کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس 22 اکتوبر کو بھی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے ڈرونز نے حملہ کیا تاہم وہ اسوقت بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll