علاقائی
سندھ کے حالات دن بہ دن بد تر ہوتے جارہے ہیں : خرم شیر زمان
کراچی :پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نالائق اعلیٰ کا ٹولہ ہےان کاوزیراعلیٰ بھی شہر کےبنیادی مسائل حل کرنےمیں ناکام رہےہیں اس صوبے کا وزیر اعلی گٹر کا ڈھکن نہیں لگا سکا ہے اسی لئے وزیر اعلی کا نام نالائق اعلی رکھا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایک سال مکمل ہونے والا ہے پپلزپارٹی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، جیسے ملک کے دیگر صوبوں میں انکا صفایا ہوا یہاں سے بھی صفایا نہ ہوجائے ،ہم عدالت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے فوری طور پر کیس کی سماعت کی ہے ۔
عوام بہت پریشان ہے صوبائی معاملات سے تیرہ سال میں پپلزپارٹی کی حکومت لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ،صوبے اور کراچی جیسے شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہر گلی محلے میں آوارہ کتے ملتے ہیں اسی لئے کہتے ہیں صوبے میں کتوں کا راج ہے ، جیالوں کو اب کمشنر لگایا جارہا ہے یہاں تک کہ جھاڑو لگانے والا بھی جیالہ ہونا چاہیے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ کہ کرونا ویکیسن دی ،آصف زرداری وزیر اعظم ہوتے تو لوگ مر رہے ہوتے ، سندھ کے اسپتالوں میں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ،صوبے کے حالات بہت خراب ہیں ۔
تفریح
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
پاکستان
پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا
الیکشن ٹریبونل آج مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا
پنجاب میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز نے کام شروع کردیا۔
عام انتخابات 2024ء کے بعد کیسز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کردیا ہے۔
الیکشن ٹریبونل آج وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سابق وزیراعیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔
ریٹائرڈ جج رانا زاہد محمود انتخابی عذرداریوں پر سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے روبرو پیش ہوگئے۔
کھیل
کینگروز نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میں شکست دے کر وائٹ واش کر دیا
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا
ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میں کینگروز نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا،آسٹریلیا نے 3 میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کر لی۔
آسٹریلیا نے 117 رنز کا ہدف با آسانی بارہویں اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونیس نے شاندار بیٹنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے27گیندوں پر 61رنز کی برق رفتا ر اننگز کھیلی، جبکہ کپتان جوس انگلس 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جو کہ درست ثابت نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ باقی کوئی کھلاڑٰی خاطر خواہ کارگردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،حسیب خان 24 شاہین آفریدی نے 16اور عرفان خان نیازی 10بنائے۔
کینگروز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 117 رنز تک ہی محدود رکھا، آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہیرڈی نے تین ایڈم زیمپا، سپنسر جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایلس اور بریٹ لیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
کھیل 38 منٹ پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ سے کرے، محسن نقوی
-
دنیا ایک دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف