جرم

نور مقدم کیس : ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد: نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 5th 2021, 9:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نور مقدم کیس : ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

 

ظاہرجعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیاگیاتھا کہ وہ اپنے بیٹے کےسا تھ نہیں ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ گھر میں ایسا کوئی کام ہورہا ہے ۔

 

کوئٹہ میں معروف ٹک ٹاکر حنا گل پر حملہ ، ملزم فرار

پبلک پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ ملزم کی والدین کے ساتھ بات ہورہی تھی لیکن انہوں نے پولیس کو آگاہ نہیں کیا ، انہوں نے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی ، جب ملازم نے کال کی تو وہاں ایکٹ ہورہا تھا ، انہون نے پولیس کی بجائے تھراپی ورک والوں کو بھیجا ، پستول بھی ملا جو ملزم کے والد ذاکر جعفر کے نام ہے ۔

 

حکومت پنجاب کا مختلف اضلاع میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

پراسیکیوٹر نے کاہ کہ کال ، سی ڈی آر ، ڈی وی آڑ ، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی جاسکتی ہے ۔ بددیانتی کی بنیاد پر انہوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی ، اس اسٹیج پر ضمانت کی درخواست مسترد ہونی چاہیے ۔

 

پاکستان آنے والوں مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو جمعرات کی صبح سنایاگیا ، عدالت نے مرکزی ملزم کے والدین کی درخواستوں کو خارج کردیا ۔