ماسکو: روس میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہونے سے جہاز میں سوار 16 میں سے 8 افراد کو بچالیا گیا ہے ۔


ریسکیو اور مقامی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر روس کے مشرق میں آتش فشاں کے سیاحتی سفر پر جاتے ہوئے ایک جھیل سے ٹکرا گیا ۔
جہاز میں 13 سیاح اور تین عملے کے ارکان سوار تھے ، جس میں 8 کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔ تاہم انتظامیہ نے ان افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔
ایم ائی 8 ہیلی کاپٹر کے ریسکیو مشن میں غوطہ خوروں سمیت چالیس ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ روسی ٹی اے ایس ایس ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ڈوب گیا اور کریل جھیل میں 100 میٹر 330 فٹ کی گہرائی میں پڑا تھا ۔ جبکہ روس میں فضائی حادثات کی تحقیقاتی ٹیم نے تباہ ہوئے ہیلی کاپٹر کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔
روس میں کامچٹکا کم آبادی والا بہت بڑا علاقہ ہے جو سیاحوں میں اس کے ڈرامائی مناظر کی وجہ سے مقبول ہے ، جولائی کے اوائل میں نجی کمپنی کا طیارہ تباہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 14 hours ago

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 2 hours ago

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 13 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 31 minutes ago

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 2 hours ago

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 15 hours ago

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 38 minutes ago

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- an hour ago

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- an hour ago

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 hours ago

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 14 hours ago
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- an hour ago