Advertisement

امریکہ کو تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ورنہ دوسرا حملہ بھی کریں گے، ٹرمپ کی وینزویلا کو دھمکی

کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکہ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا،ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 5 2026، 5:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ کو تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ورنہ دوسرا حملہ بھی کریں گے، ٹرمپ کی وینزویلا کو دھمکی

واشنگٹن ڈی سی : مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمپنیوں کو تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہیے اور اگر وینرویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کر دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہئے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے وینزویلا میں اقتدار سنبھالنے والی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ  ڈیلسی روڈریگیز کو امریکی مطالبات ماننا ہوں گے ورنہ ان کو نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، وینزویلا ممکن ہے امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو، ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے جو چینی اور روسی جہازوں سے گھرا ہوا ہے۔

کیوبا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیوبا کی حکومت بھی جلد خود ہی گرنے والی ہے، شاید فوجی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ کیوبا کی آمدنی وینزویلا سے آتی تھی اور اب انہیں وہ بھی نہیں ملے گی، کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکہ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح اگر میکسیکو نے اپنا نظام درست نہ کیا توامریکہ کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

Advertisement
 زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا   اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

 زرعی شعبے کی اصلاحات ، کسانوں کو عالمی سطح پر رائج اطوار سے متعارف کرانا اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

  • 19 گھنٹے قبل
 ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی

 ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مختلف ادویات کی فروخت روک دی

  • 15 گھنٹے قبل
شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

شہریوں کیلئے خوشخبری: حکومت کا گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

پاکستان نے وینزویلا میں امریکی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا

  • 19 گھنٹے قبل
سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل

سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل

  • 17 گھنٹے قبل
ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

ماڈل و اداکارہ ثنا خان کی لاہور میں سالگرہ پارٹی،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت

  • 19 گھنٹے قبل
آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر

آپریشن سیندور میں بھارت کا منہ کالا کیا تو وہ خطے میں دہشت گردی کو ہوا دینے لگ گیا، آئی ایس پی آر

  • 18 گھنٹے قبل
 کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج

 کسی کی سیاست پاکستان سےبڑھ کرنہیں،ماضی میں ایک لیڈراپنی جماعت کو آمرکی طرح چلاتا رہا،ترجمان پاک فوج

  • 18 گھنٹے قبل
مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 15 گھنٹے قبل
لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

لیجنڈری آف سپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

  • 19 گھنٹے قبل
خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement