عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراء نہیں ، ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں : مریم اورنگزیب
اسلام آباد : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراء نہیں، ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں ۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف خبر نشر کرنے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کو مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا فرنٹ مین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب لاپتہ ہیں اور وزیر اعظم عمران خان اور شہزاد اکبر نیب کو چلا رہے ہیں اور ڈیوڈ روز کو آگے ٹاؤٹ کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان نے اپنی کابینہ میں وزراء نہیں ، کماؤپوت رکھے ہوئے ہیں، ٹاوٹس اور فرنٹ مینز کے زریعے حکومت چلائی جا رہی ہے، جہاں سے مال ملنے کی آواز آتی ہے وہاں بندے تعینات کر دیئے جاتے ہیں ۔ کمیشن خوروں کو کمیشن نہیں ملا تو لڑائی میں نئی باتیں سامنے آئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل کے حوالے سے ایک شخصیت بےنقاب ہو گئی، ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر اور کاوے موسوی کی میٹنگ کیوں کروائی؟ ۔ کاوے موسوی نے کہا کہ شہزاد اکبر ڈھائی لاکھ پاؤنڈ کمیشن مانگ رہا تھا۔ کیا یہ شہزاد اکبر کا ذاتی کام ہے کہ وہ نام سامنے نہیں آنے دے رہے۔شہزاداکبر نے موسوی سے خفیہ ملاقات کیوں کی ؟ یہ کیس نیب بمقابلہ براڈ شیٹ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کی اپنی پارٹی نے بغاوت کردی کہ پیسے لے کر سینیٹ ٹکٹ دیئے گئے ہیں، آپ کی ہر چوری پاکستانی عوام کے سامنے آرہی ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ملک واپسی سے متعلق کہا کہ اس ملک میں آنے سے نوازشریف کو کوئی نہیں روک سکتا، اس جعلی چور، کرپٹ، نالائق، نااہل اور غنڈوں سے نوازشریف کو پاسپورٹ نہیں چاہیے ، نوازشریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔

9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
- 2 hours ago

کراچی شہر ڈب گیا،طوفانی بارش میں مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
- 5 hours ago

سونےکی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
- 42 minutes ago

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- 2 hours ago

پی ایس ایکس میں تیزی کا سلسلہ بدستور برقرار،انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
- an hour ago

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت
- 5 hours ago

عمران خان نےمحمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا
- 5 hours ago

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- an hour ago

نائیجیریا :مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 نمازی شہید
- 6 hours ago

پنجاب میں 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
- 3 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب میں سیلابی صورتحال
- 5 hours ago