جی این این سوشل

علاقائی

پتوکی: جی ٹی روڈپرحادثہ ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

پتوکی ۔ پتوکی جی ٹی روڈ بھونیکے موڑ کے قریب کنٹینر کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پتوکی: جی ٹی روڈپرحادثہ ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی
پتوکی: جی ٹی روڈپرحادثہ ،ایک شخص جاں بحق،4زخمی

جی این این کے مطابق افسوس ناک  حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورجاں بحق و زخمیوں کو  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ۔ ریسکیوکے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اللّٰہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے  جو بھونیکے گاؤں کا ہی رہائشی ہے۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع ہے پہنچ کر کنٹینر کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے ۔

جرم

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن  میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، پاکستانی معیشت کا زندہ رکھنا ضروری ہے ، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانے کا مطلب ہم ناکام ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے لیے پاکستان کی معیشت کو زندہ رکھنا ضروری ہے کیونکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بیوروکریسی ہے اور دنیا بھر میں آئی ایم ایف ایک ہی فارمولا نافذ کرتا یے ، ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا وہاں کی معیشت متاثر رہتی یے، پاکستان کی معیشت کا حل صرف یہاں سے اشیا بنا کر ایکسپورٹ کرنا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll