جی این این سوشل

دنیا

سانپ کو راکھی باندھنے کی کوشش کرنے والا بھارتی شہری ہلاک

بہار : راکھی کے تہوار میں بہیں بھائیوں کو لمبی زندگی اور حفاظت کے یے ان کی کلائیوں پر راکھیاں باندھتی ہیں ، تاہم بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں اپنی ہی بے وقوفی سے نوجوان کی جان چلی گئی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

واضح رہے کہ من موہن ناصرف سانپ پالتا تھا ، بلکہ گاؤں میں سانپوں کے کاٹنے کا علاج بھی کرتا تھا
واضح رہے کہ من موہن ناصرف سانپ پالتا تھا ، بلکہ گاؤں میں سانپوں کے کاٹنے کا علاج بھی کرتا تھا

 

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ریاست بہار میں سانپوں کے شوقین اور ان کے زہر کا علاج کرنے والا پچیس سالہ نوجوان رکشہ بندھن کو الگ انداز میں منانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گیا ۔

من موہن نے ایک ہی وقت میں سانپوں کو پکڑ کر راکھی باندھنے کی کوشش کی تاہم اس دوران ایک سانپ سے اچانک سے اس کے پاؤں پر کاٹ لیا۔

اس موقع پرگاؤں کے نوجوان اور بچے بھی موجود تھے ، جنہیں لگا کہ من موہن کو صرف سانپ نے کاٹا ہے اوروہ اس کا علاج کرلیگا ، لیکن تھوڑی دیر بعد حالت خراب ہوئی تو من موہن کو ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں زہر نکالنے والا انجکشن موجود نہیں تھا ، ہسپتال میں کچھ دیر بعد ہی من موہن کی موت واقع ہو گئی ،،

واضح رہے کہ من موہن ناصرف سانپ پالتا تھا ، بلکہ گاؤں میں سانپوں کے کاٹنے کا علاج بھی کرتا تھا ۔

تجارت

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد  سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد   سونے کی قیمت میں معمولی کمی

دو روز مسلسل اضافے کے بعد  ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے تعیش میں آکر فائرنگ کر دی، مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کر دیا

اسلام پورہ میں شادی کی تقریب میں شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم نے اپنی ماموں زاد بہن کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے عمر فاروق روڈ پر شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران دلہا فیصل کے ماموں زاد عارف نے شراب نوشی کررکھی تھی، جس پر دلہے کی بہن نے عارف کو شراب نوشی سے منع کیا۔

دلہے کی بہن کی جانب سے شراب نوشی سے منع کرنے پر ملزم عارف نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں، جیسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کا نکاح ہو چکا تھا اور چند روز بعد اس کی رخصتی تھی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں جمع کروا کر قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا، آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا۔

اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے،اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

رواں مالی سال ہدف کے مقابلے سود پر 1 ہزار 68 ارب اضافی اخراجات کا خدشہ ہے، رواں سال بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہدف 7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا اور صرف پہلے 9 ماہ میں اندرونی اور بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی 205 ارب روپے زیادہ رہی، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 72 اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آجائے گی۔

انتہائی بلند بیرونی مالی ضروریات اور بلند شرح سود قرضوں کی پائیداری کے لئے خطرناک قراردی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمے قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل پرہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll