جی این این سوشل

جرم

لاہور:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عصمت دری کے پانچ واقعات رپورٹ

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عصمت دری کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عصمت دری کے پانچ واقعات رپورٹ
لاہور:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عصمت دری کے پانچ واقعات رپورٹ

تفصیلات کے مطابق ریپ کے پانچوں واقعات شہر بھر کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے،ایک مقدمہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن،دوسرا بھگت پورہ،لاری اڈا،مناواں اور چرچ روڈ سے درج کیا گیا۔

ایک شخص جس نے مبینہ طور پر اپنی 16 سالہ سوتیلی بیٹی کو جوہر ٹاؤن میں زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کی بیوی کی شکائیت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہےجبکہ ایک واقعہ شادباغ پولیس اسٹیشن میں عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس رپورٹس کے مطابق مناواں میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی ، ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی۔

وفاقی وزارت انسانی حقوق کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن سندھ اور پنجاب میں خواتین کے حقوق کی صورتحال کافی پریشان کن ہے۔

دنیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،9 افراد ہلاک

دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ کیمیائی مواد کی منتقلی کے دوران یہ دھماکہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،9 افراد ہلاک

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے ایک کارخانے میں دھماکہ سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ کیمیائی مواد کی منتقلی کے دوران یہ دھماکہ ہوا۔بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے کارخانوں اور دکانوں میں حادثاتی دھماکے معمول کا حصہ ہیں جس کی بڑی وجہ مالکان کی طرف سے حفاظتی معیار کو نظر انداز کرنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری جمعہ  کو گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سرادارسلیم حیدر  سے عہدے کا  حلف لیا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری جمعہ  کو گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ سردار سلیم حیدر نے پنجاب کے 39 ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کی قراردا د منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخواہ اسمبلی میں عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کی   قراردا د منظور

پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی رہائی کے لی پیش کی گئی  قرار داد کو  اکثریت کے ساتھ  منظور کرلیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سابق اسپیکر مشتاق غنی نے قرارداد پیش کی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ، اس کے علاوہ قرارداد میں نو مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور عسکری تنصیبات سمیت دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومتی اراکین نے قرارداد کو منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll