جی این این سوشل

دنیا

پنجشیر لیڈرزکیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے،طالبان رہنما

کابل : طالبان رہنما امیر خان متقی نے پنجشیر لیڈرز کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجشیر لیڈرزکیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے،طالبان رہنما
پنجشیر لیڈرزکیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے،طالبان رہنما

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  طالبان رہنما امیر خان متقی نے پنجشیر لیڈرز کیساتھ مذاکرات ناکام ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

طالبان رہنماامیرخان متقی کا کہنا ہے کہ  پنجشیر کیساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، ہم نے چاروں طرف سے پنجشیر کا گھیراؤ کررکھاہے، جب نیٹو ہمارے سامنے کھڑا نہیں ہوسکا تو یہ کیسے کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ویکسنیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کی شامت آ گئی

سوشل میڈیا پر پنجشیر کے باہر طالبان کے قافلے موجود ہونے کی ویڈیو گردش کررہی ہے،طالبان کی قافلوں کیساتھ ہیلی کاپٹر بھی اڑتا دیکھا جاسکتاہے، ہیلی کاپٹر پر طالبان کا پرچم لہرارہاہے۔

طالبان اور شمالی اتحاد میں  لڑائی جاری ہے،پنجشیر وادی میں مقیم مزاحمتی تحریک کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان  کے کم از کم 17 جنگجو مارے گئے ہیں لیکن اس لڑائی میں کئی طالبان جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ تاہم ایک طالبان عہدیدار نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا  ہےکہ اب تک کم از کم ایک ضلع لیا جا چکا ہے ۔

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll