جی این این سوشل

علاقائی

سندھ حکومت کا 700 اسکولز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے 700 اسکولز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ حکومت کا 700 اسکولز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ
سندھ حکومت کا 700 اسکولز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

جی این این کے مطابق ہر ضلع میں میں پرائمری اسکولز کو اپ گریڈ کرکےمڈل، سیکنڈری، ایلیمنٹری اسکولز تک اپ گریڈ کیاجائے گا جبکہ اسکولز اپ گریڈیشن کے لئےسہ جہتی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ سندھ حکومت کی جانب سے ایک لاکھ سےزائد پرائمری طلبہ کو سیکنڈری تک تعلیم فراہم کرنےکا ہدف ہے۔

جن پرائمری اسکولز کی عمارت میں اضافی کلاس رومز ہونگے ان کواپ گریڈ کیاجائےگا۔ اپ گریڈیشن کےبعد ان اسکولز میں سائنس لیب ، لائبریری بھی بنائی جائیں گی ۔ اسکولز اپ گریڈیشن  پالیسی منظوری کےلئے 7ستمبر کو سندھ کابینہ میں پیش کی جائےگی ۔ اسکولز کلسٹرز پالیسی کےلئے سفارشات بھی تیارکر لی گئی ہیں جن کے تحت   یونین کونسلز کےاسکولوں کا ایک انتظامی سربراہ مقرر کیاجائےگا۔

جرم

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی،پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سےزیر حراست 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے دوران زیر حراست چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لےجایا جا رہا تھا راستے میں  غلام محمد آباد سیم پل کے قریب ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا جس دوران مقابلہ ہوا، جس کے  دوران چاروں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔  

مقابلے  میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اسلام، زاہد، قاسم اور نوید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے لاشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیں جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے  ڈیڑھ ماہ قبل نشاط آباد میں ڈکیتی کے دوران  ایک خاتون سے اجتماعی  زیادتی کی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ,ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی

لاہور:صوبائی حکومت نے پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کر دی ہے۔

 ترجمان پنجاب  محکمہ زراعت  کے مطابق صوبے میں 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد  کسانوں نے کارڈ وصول کر لیے ہیں ،جبکہ کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

ترجمان نے مزید  بتایا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت  کے مطابق کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کی ہے، کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹر عاقب جاوید کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، عاقب جاوید دورہ زمبابوے میں کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے مطابق عاقب جاوید کو لاہور قلندرز کے ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ دورہ زمبابوے کا تجربہ ہونے کی بنا پر ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ وہ ماضی میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا سے قبل گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کو اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

گیری کرسٹن نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا، پی سی بی اور گیری کرسٹن کے درمیان معاملات کچھ عرصے سے خراب تھے، وہ سپورٹ اسٹاف میں اپنی ٹیم لانے کی اجازت نہ دینے پر ناراض تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ سے الگ ہو گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنی ہے، پاکستان ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلے گی جس میں سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll