کھیل
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی
لاہور: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی،کیوی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی چارٹر پرواز سے پاکستان پہنچے گی ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان پر سی اے اے نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا ہے، سی اے اے خصوصی اجازت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔
پی سی بی نے سی اے اے کو درخواست کی تھی کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 11 ستمبر کو بیمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی چارٹر پرواز سے اسلام آباد لینڈ کرے گی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بیمان ایئرلائن کی پرواز BG4031 کے زریعےاسلام آباد پہنچے گی۔
یادرہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 25 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان
آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کر دی۔
سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعیناتی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے آئینی کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹوکیس بھی 40 سال بعد سنا، اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ نظرثانی درخواست ہے،کیس کو دوبارہ نہیں کھول سکتے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ یہ فورم سیاسی تقاریر کا نہیں، قانون سے نہیں ہٹ سکتے،کیسز میں پرسنل نہ ہوا کریں اور قاضی صاحب کی جان چھوڑ دیں۔
جسٹس امین الدین نے سوال کیا قانون بتائیں کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ مشاورت کیسے ضروری ہے؟ اس پر درخواست گزار وکیل نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں لیکن بلوچستان سے ریکارڈ منگوایا جاسکتا ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواست پر بینچ کےسربراہ سےدرخواست کروں گا کہ معاملہ پاکستان بارکونسل کوبھیجا کریں۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر نظرثانی درخواست خارج کردی۔
علاقائی
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی زیرصدارت صوبائی ایکشن پلان پرعمل کا آغازہوگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں 90 عادی غیرحاضر اساتذہ کو معطل کردیا گیا۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق ایجوکیشن سیکٹرمیں غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ بگٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم ہوئی تھی۔
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب ڈیرہ بگٹی میں بھی کسی عادی غیرحاضر ٹیچرکی سفارش نہیں کروں گا، بلا امتیاز پورے صوبے میں عادی غیرحاضراساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرحاضراساتذہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی مکمل کرکے برطرفی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ گودارتا کوئٹہ، ژوب تا نصیر آباد ہربند اسکول کھلے گا ۔
موسم
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر
اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پررہا۔
ماحولیات کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق فضائی آلودگی کےلحاظ سےلاہور آج پہلے، دہلی دوسرےاورڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس 1591 ریکارڈ کیا گیا جب کہ دہلی کی ہوا میں آلودگی کاتناسب 493 اور ڈھاکا میں 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیاگیا۔
اے کیو آئی کے مطابق لاہورکے فدا حسین روڈ پر اے کیو آئی 1491 ریکارڈ کیا گیا۔
تعلیمی اداروں کی بندش اور نجی اداروں میں 50 فیصد آن لائن کام بھی لاہور کو تاحال اسموگ کےجال سے نہ نکال سکا تاہم محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اسموگ سے پریشان شہریوں کو بارش کی خوشخبری سنادی۔
دوسری جانب پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کونسا شہر پہلے نمبر پر آگیا؟
پنجاب میں شدید دھند اوراسموگ کاراج برقرار ہونے کے باعث حدنگاہ کم ہونےپر کئی مقامات سے موٹرویزبند کر دی گئیں ۔
-
تفریح 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان