ڈسکہ:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اورفائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ڈسکہ کا الیکشن خونی الیکشن بن گیا، ڈسکہ گوئندکے چیمہ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں این اے 75پولنگ اسٹیشن گوندکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس میں 2 افراد جاں بحق اور 10 سے زیادہ زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونے والے مہر ماجد اور ذیشان دونوں تحریک انصاف کے کارکن ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ڈسکہ گوئندگے چیمہ میں فائرنگ سے دو جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے ،جاں بحق ہونے والےپی ٹی آئی کے قمر اور ساجد ہیں،رانا ثنا اللہ مسلح افراد کیساتھ سیالکوٹ تشریف لائے ہیں ،7لوگوں کو گولیاں لگ گئی ہیں 2شہید ہو گئے ہیں،رانا ثنا اللہ کیا کر رہے ہیں،ان لوگوں کو اپنی شکست نظر آرہی ہے، اس حالات میں انہوں نے پولیس کے اوپر حملہ کر دیا ہے،یہاں ہزاروں کی تعداد میں ووٹرز باہر سڑکوں پر آئے ہوئے ہیں، کیا ہم اپنے ووٹرز پر گولیاں چلائیں گے،میں ایک پولنگ سٹیشن کے اندر محصور ہو کر رہ گیا ہوں باہر یہ توڑ پھوڑ کر رہے ہیں،انہوں نے ہمیشہ الیکشن لوٹنا سیکھا ہے،ہمارے وکلا پولیس اسٹیشن جا رہے ہیں،رانا ثنا پر ایف آئی آر ہونی چاہیے جو ہمارے ورکرز شہید ہوئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا کا کہنا تھا کہ یہ بالکل بے بنیاد بات کر رہے ہیں،یہاں جو واقع ہوا ہے جس میں لوگ شہید ہوئے ہیں وہ ڈسکہ شہر سے 20 میل دور شہر ہے،جہاں دو گروپوں کے درمیان جن کی پہلے دشمنی تھی ان کے درمیان واقع ہوا ہے،ان کے لوگوں نے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ کی ہے، ان کے پولنگ اسٹیشن خالی پڑے ہیں،پولیس کے کچھ لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں،میاں قدیر نامی انسپکٹر اس میں ملوث تھا، گرلز ہائی سکول میں پولیس انسپکٹر جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا ہے،یہ سارے لوگ جو ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں یہ پی ٹی آئی کے لوگ ہیں، یہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہ رہے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں،میں ڈسکہ میں پریزایڈنگ آفیسر سے بھی ملا ہوں ان کو ساری کمپلین درج کرائی ہیں،میرے ساتھ کوئی مسلح آدمی نہیں ہے میں میڈیا کے سامنے گیا ہوں،میرے گارڈ کے پاس بھی اسلحہ نہیں ہے،یہ سب یہ خود کروا رہے ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اورآر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئےملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم بھی دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کانوٹس لے لیا اورانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم بھی دے دیا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا کر مزید کارروائی کی جائے،قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گی ۔

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- a day ago

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- a day ago

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 3 hours ago

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 3 hours ago

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 2 hours ago

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 3 hours ago

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- a day ago

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 4 hours ago

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 4 hours ago

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 4 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 3 hours ago





