جی این این سوشل

جرم

خیر پور : پولیس اور ملزمان  کے درمیان مقابلہ ، 14 اہلکار زخمی

خیرپور : سندھ کے ضلع خیرپور میں دوگروپوں میں زمین کے تنازع پر  فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیر پور : پولیس اور ملزمان  کے درمیان مقابلہ ، 14 اہلکار زخمی
خیر پور : پولیس اور ملزمان  کے درمیان مقابلہ ، 14 اہلکار زخمی

 جی این این کے مطابق زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ  ہوئی ، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی   پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم   پولیس ا ور  ملزموں کے درمیان فائر نگ کا تبادلہ ہوا۔ ملزمان  نے  ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو یرغمال بنالیا۔ جبکہ ملزموں کے ڈنڈوں کے وار سے 14اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے  ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی بازیابی کےلیے پولیس کی مزید نفری روانہ کردی گئی ۔

خبر میں مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔ 

پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملیر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی حمایت کرنا رہے گا، طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔  طالبان یقنی بنائیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ 

جاری کیے گئے اعلامیے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز  کا پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف

پاک ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے270رنز کا ہدف دے دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ جس کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب  ہیلی میتھیوز نے شاندار سنچری اسکور کی ، کپتان ہیلی میتھیوز 15 چوکوں کی مدد سے 140 رنز بنا کر ناٹ آوٹ  جبکہ شیمانی کیمبل 45 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سےسعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے کیلئے جن 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ان میں مبینہ کپتان ندا ڈار، مبینہ علی، سدرا امین، بسمہ معروف، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، ناجیہ علوی، طوبیٰ حسن، ڈینا بیگ، نشرا سندھو اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔

تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم آبر آلود ہے اور ہر طرف بادل چھائے ہوئے ہیں ،کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر گوکل کے 28 ملازمین کو برطرف

گوگل نے اسرائیلی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر گوکل کے  28 ملازمین کو برطرف

امریکی کمپنی گوگل نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ معاہدے کے خلاف احتجاج پر اپنے 28 ملازمین کو برطرف کردیا۔

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اسرائیلی حکومت کو مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ سروسز فراہم کرنے کے لیے ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون سے ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا جس کے خلاف گوگل کے ملازمین نے نیویارک سٹی ، سیاٹل اور کیلیفورنیا میں کمپنی کے دفاتر میں احتجاج کیا۔

ملازمین کا موقف تھا کہ کمپنی اسرائیل کی مدد کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی میں شرکت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ملازمین نے گوگل سے اسرائیل کے ساتھ کئے گئے مذکورہ معاہدے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

گوگل انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے احتجاج کو دیگر ملازمین کے کام میں رکاوٹ ، کمپنی کی پالیسیوں کے خلاف اور ناقابل قبول رویہ قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ 28 ملازمین کو باقاعدہ تحقیقات کے بعد برطرف کیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق ملازمین کے احتجاج کی تحقیقات جاری رکھی جائیں گی اور مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوگل نے نیویارک میں کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے اسرائیلی ٹیک ایونٹ کے دوران فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر کو برطرف کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll