جی این این سوشل

علاقائی

ویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی سفارشات تیار

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگوانے والے  سرکاری  ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت نوکریوں سے فارغ کرنے کی سفارشات تیار کرلی ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی سفارشات تیار
ویکسین نہ لگوانےوالے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کی سفارشات تیار

ذرائع کے مطابق   ضلعی حکومت کے احکامات کے باوجود سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگوا رہے،واسا کے  6 ہزار 390 ملازمین میں سے 5325 نے ویکسین لگوائی،  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی   کے 74070 ملازمین میں سے 73512 نے ویکسین لگوائی ہے، ایل ڈی اے کے 2056 میں سے 1562 ملازمین نے ویکسین لگوائی ہےْ

ذرائع  کا کہنا ہے کہ   پی ایچ اے کے 2 ہزار ملازمین کا ریکارڈ ہی مرتب نہیں ہو سکا۔ ضلعی انتظامیہ نے ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا ریکارڈ مرتب کر لیا ہے اور  ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت نوکریوں سے فارغ کرنے کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد26ہزار787ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ07ہزار508ہوگئی ہے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 3391 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 10لاکھ90ہزار176مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

تفریح

ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹےڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹےڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

ڈچ اداکار، ماڈل اور فوک گلوکار ڈریس رویلونک کے بیٹے ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا۔

 خاص طور پر غزہ میں جاری بحران کے تناظر میں  مسلم دنیا سے باہر کی متعدد بااثر شخصیات نے عقیدہ قبول کیا، ایسی ہی ایک قابل ذکر شخصیت جس نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے وہ ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک ہیں۔

27 سالہ ڈچ اداکار ڈونی رولونک نے جمعہ 19 اپریل کو اسلام قبول کیا اور ان کی اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک مسجد میں دیکھا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال

سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 51 چمن کے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیشن کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام امیدواروں کی رضامندی سے معاملہ دوبارہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کو سن کر 10 روز میں فیصلہ کرے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے مخالف امیدوار اصغر خان اچکزئی کی درخواست پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا حکم دیتے ہوئے اسپیکر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالخاق اچکزئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کس ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا، الیکشن کمیشن نے نہ تو انکوائری کی نہ ہی کوئی اصول دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن نے 12 پولنگ اسٹیشنز کو دیکھا مگر دیگر کو نظر انداز کر دیا۔

جس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن بولے کہ جن 12 پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ ٹرن آوٹ کی درخواست کی گئی صرف انہی کو دیکھا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تو پورے حلقے کی دوبارہ انکوائری کروانا چاہیے تھی، اگر الیکشن کمیشن اپنا کام کر لیتا تو لوگوں کو عدالت نہ آنا پڑتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے، روسی سفیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے خلا میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش ہونیوالی خلا میں ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قرار داد امریکا اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی تھی۔ اس قرار داد کے حق میں 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ووٹنگ کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ روس کا قرار داد پر ووٹ نہ دینا بتاتا ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے۔
روس کے اقوام متحدہ میں سفیر ویسیلی نیبنزیا نے قرارداد کو بالکل مضحکہ خیز اور سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ امریکا اور جاپان کی گھناؤ نی سازش ہے جس سے کونسل کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانےوالے ہتھیار خلا میں لے جانے پر 1967 سے پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس جلد ہی خلا کو پرامن رکھنےسے متعلق اپنی قرارداد پر بات کرے گا۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولایمیرپوٹن نے اس سال کے شروع میں کہا تھا کہ روس خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح اور شفاف ہے۔ ہم ہمیشہ سے واضح طور پر خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے خلاف رہے ہیں اور اب بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll