Advertisement

فاسٹ باؤلر حسن علی کی اداکاری کے چرچے

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں   فاسٹ باؤلر حسن علی   کی ادکاری کو مداحوں کی جانب سے  بے حد سراہا جارہا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 14th 2021, 5:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فاسٹ باؤلر حسن علی کی اداکاری کے چرچے

تفصیلات  کے مطابق   پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیر یز کے حوالے سے جہاں  شائقین  بے حد پُرجوش نظر آرہے ہیں وہیں  پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ 

ویڈیو میں فاسٹ باؤلر حسن علی کو اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ  والد اور والدہ    کے ہمراہ رشتے کے لیے لڑکی والوں کے گھر میں موجود ہیں۔ اشتہار میں حسن علی کی والدہ لڑکی والوں سے پوچھتی ہیں کہ ’ماشا اللہ لڑکی کیا کرتی ہے، لڑکی کے والد میچ دیکھنے میں مشغول ہیں اور بس اتنا جواب دیتے ہیں جی جی۔‘ حسن علی کی والدہ بتاتی ہیں کہ ’ہمارے بیٹے نے ایم بی اے میں ٹاپ کیا جس پر وہ فخر محسوس کرتے ہیں اور لڑکی کے والد کہتے ہیں ہاں ہاں ضرور کیا ہوگا۔

اشتہار میں فاسٹ بولر کی والدہ کہتی ہیں کہ ’تو ہم ہاں سمجھیں‘ اس پر لڑکی کے والد خوشی میں اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہاں، ہورہا ہے۔‘گھر میں موجود خانساماں کہتا ہے کہ ’مٹھائی‘ اس پر لڑکی کے والد کہتے ہیں کہ ’میں تو میچ کی بات کررہا تھا، اس پر حسن علی اور ان کی والدہ ایک دوسرے کو حیرانی سے دیکھنے لگ جاتے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں خاتون کہتی ہیں کہ ’اِن کا کچھ ہو نہ ہو، پاکستان  کا مقابلہ  نیوزی لینڈ سے پاکستان میں ہورہا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری  کردہ ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی کرکٹ شائقین کی  توجہ کا مرکز بن گئی  ہے ۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کے دورے پرپہنچی ہے ،  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی  سیریز 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں  کھیلی جائے گی۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 19 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 19 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 دن قبل
Advertisement