جی این این سوشل

دنیا

متحدہ عرب امارات میں ماہ اگست میں 25 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد

شہری ہوا بازی کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران میں متحدہ عرب امارات میں 45953پروازوں کی آمدو رفت ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یہ تعداد 2020 کے مقابلے میں 207 فیصد زیادہ ہے
یہ تعداد 2020 کے مقابلے میں 207 فیصد زیادہ ہے

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی شہری ہوا بازی کی اتھارٹی کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران امارات میں آنے والے مسافروں کی مجموعی تعداد پچیس لاکھ سے زائد رہی ہے ۔

یہ تعداد 2020 کے مقابلے میں 207 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران آٹھ لاکھ سے زائد مسافروں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ۔

شہری ہوا بازی کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے دوران میں متحدہ عرب امارات میں 45953پروازوں کی آمدو رفت ہوئی ۔

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان : دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ، 18زخمی

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان :  دھماکے کے نتیجے میں  1 شخص جاں بحق  ،  18زخمی

دکی: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں کے نتیجے  میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب بلوچستان کے ضلع دکی میں تھائی کیدر ندی میں کوئلے کا ٹرک پہلے سے رکھی کان سے ٹکرایا ۔ دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا۔


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll