کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر دوبارہ باڑیں لگادی گئیں ہیں

امریکی پارلیمنٹ پر ایک بار پھر حملے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر دوبارہ باڑیں لگادی گئیں ہیں۔نیشنل گارڈز کو بھی تیاررہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18ستمبر کو کیپیٹل ہل کی عمارت کے سامنے بڑے پیمانے پر مظاہرے کا امکان ہے۔شہریوں کی بڑی تعداد چھ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ پر ہونیوالے حملے میں ملوث 6سو افراد کی گرفتاری اور ان پر عائد کردہ فرد کیخلاف احتجاج کرےگی۔
کیپیٹل ہل کی عمارت کےگرد دوبارہ باڑیں لگانے کا کام گزشتہ روز شروع کیاگیاتھا اور اب تک یہ کام کافی حد تک مکمل ہوچکاہے۔
پولیس کاکہناہےکہ ضرورت پڑنے پر سکیورٹی کیلئے نیشنل گارڈز کی مدد لی جائے گی۔۔انہیں تیار رہنے کا کہہ دیاگیاہے۔
یاد رہے کہ 6 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج میں تبدیلی اور منتخب صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو برقرار رکھنے کی کوشش میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 16 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 17 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 19 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- ایک دن قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- ایک دن قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل











