نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو تیار


تفصیلات کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا جبکہ دو بجے ٹاس ہوگا ۔ کورونا کے باعث اسٹیڈیم کی گنجائش کے 25 فیصد یعنی چار ہزار پانچ سو شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے شائقین کو ٹکٹوں کے ہمراہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اورجڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس فیض آباد، رحمان آباد اور شمسہ باد اسٹیشن بند رہیں گے۔
بارہ رکنی پاکستانی اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان) (وکٹ کیپر)، فن ایلن، ہمیش بینیٹ، ٹام بلینڈل (وکٹ کیپر)، ڈگ بریسوسیل، کولن ڈی گرینڈہوم، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، اسکاٹ کگلیجن، کول مکانچی، ہنری نکلس، آعجز پٹیل، رچن رویندرا، بلیر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں ۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کٹ کی رونمائی کردی جو قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں زیب تن کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تمام ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان شیڈول ہیں ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی
خیال رہے کہ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اٹھارہ سال بعد پہلی بار پاکستان میں کھیل رہی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 2003 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا جس میں 5 ایک روزہ میچز کھیلے گئے تھے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 18 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 19 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago





