نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا اور یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے

اسلام آباد: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ سیریز پہلے ون ڈے سے چند لمحے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے ،
یہ بھی پڑھیں :نیوزی لینڈ کو آئی سی سی میں ہمارا سامنا کرنا ہوگا، رمیز راجا
یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ منسوخ کردیا ، سیکیورٹی خدشات کا اظہار
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ " نیوزی لینڈ کی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ موصول ہونے کے بعد بلیک کیپس کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹیم کی روانگی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں "۔


اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی ہے ، نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا اور یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تمام ایک روزہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 25 ستمبر سے 3 اکتوبر کے درمیان شیڈول ہیں ۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2003 میں پاکستان کا آخری دورہ کیا تھا جس میں 5 ایک روزہ میچز کھیلے گئے تھے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 2 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 21 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل



