حکومتی احکامات پر بی آر ٹی میں 20ستمبر تک ویکسی نیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی


جی این این کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط ہوگا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھا کرہی بی آر ٹی بس میں سفر کیا جا سکے گا، جن مسافروں کے پاس کرونا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہیں ہوگا انہیں سفر کی اجازت نہیں ہوگی ۔ علاوہ ازیں کورونا ویکسینیشن کی ایک ڈوز والے مسافر بی آر ٹی میں سفر کرسکیں گے۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ شہری و مسافر کرونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور اپنا اور دوسروں کا سفر آسان بنائیں۔
خیال رہے کہ حکومتی احکامات پر بی آر ٹی میں 20ستمبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور: پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار
https://gnnhd.tv/urdu/news/6974
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر جاری ہے تاہم مثبت کیسز میں کمی آئی ہے۔ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 71ہزار388ہوچکی ہے جبکہ صوبے میں 5412افراد چل بسے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 40افراد انتقال کر گئے جبکہ 2ہزار 167کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد27ہزار246ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ26ہزار08 تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد63ہزار724ہوگئی جبکہ مثبت کیسزکی شرح 4.22فیصدرہی ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی
https://gnnhd.tv/urdu/news/7018
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 2 hours ago

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 2 hours ago

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی
- 3 hours ago

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 hours ago

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 3 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- 5 hours ago

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان
- 2 hours ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- 6 hours ago

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 2 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 6 hours ago

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 36 minutes ago

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 38 minutes ago