لاہور: انگلینڈ کرکٹ بورڈ آج دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرے گا۔


تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں اور بورڈ آفیشلز آپس میں دورہ پاکستان کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔
ترجمان انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آج دورہ پاکستان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کرینگے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، پہلا میچ 13 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک انٹرویو میں دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے زیادہ تفصیلات نہیں پتا،لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے،مجھے اندازہ ہے پاکستان کے لوگوں کو دورے کی منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے،نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا ایک اچھا قدم تھا اور سب کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار تھے۔ ان کی حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کیلئے ہی کیا گیا ہے۔ ولیمسن نے کہاکہ کیوی کپتان دورے کی منسوخی طویل المیعادنہیں ہوگا ۔ کیوی کپتان نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے ایک خصوصی جگہ ہے ، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ وہاں مزید کرکٹ ہوگی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 6 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 6 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 11 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 11 hours ago






