جی این این سوشل

پاکستان

ندا یاسر نے شوہر یاسر نواز کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا

لاہور : مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کو سوشل میڈیا تصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ان فالو کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ندا یاسر نے شوہر یاسر نواز کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا
ندا یاسر نے شوہر یاسر نواز کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا

تفصیلات کے مطابق مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں اداکار جنید خان اور حبا بخاری اپنے ڈرامہ "بےرخی" کی تشہیر کے لیے نمودار ہوئے، جہاں سوشل میڈیا پر بحث کرتے ہوئے اداکارجنید نے ندا سے ان کے شوہر کی جانب سے بنائی گئی" پیروڈی ویڈیو" پر ان کے خیالات جاننا چاہے۔    

اداکار جنید خان نے ندا یاسر سے پوچھا کہ ، 'یاسر کو آپ نے کچھ کہا تو نہیں؟' جس پر میزبان ندا یاسر نے جواب دیا کہ "ان کے اپنے بچوں سمیت خاندان کے مزید ارکان پیروڈی ویڈیو بنانے میں شامل تھے ، جنہوں نے پیروڈی ویڈیو ریکارڈ کرنے میں یاسر کی مدد کی"۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ ندا یاسر نے اپنے شوہر کو انسٹاگرام سے اس پیروڈی ویڈیو کی وجہ سے ان فولو کیا ہے جبکہ ندا یاسر اور اداکار یاسر نواز کی جانب سے تا حال کوئی واضاحت نہیں دی گئی۔

واضح رہے ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز کی جانب سے ان کی وائرل ویڈیو  ’فارمولا 1‘ کی پیروڈی ویڈیو بنائی گئی تھی جیسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz)

جرم

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

ملزمان نے دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹے ، ایف آئی اے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث خاتون گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی میں جعلی کمپنی کھول رکھی تھی۔ دگنی سرمایہ کاری کا لالچ دے کر 63 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

حکام نے بتایا کہ طاہرہ صداقت اور صداقت حسین نے 2018 -2021 کے دوران جعلی کمپنیاں بنائیں۔

ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ کمپنی کا عملہ لوگوں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کر تا تھا، 5 ہزار سے زائد متاثرین نے 263 کروڑ روپے جمع کروائے تھے۔ متاثرین کو 18 ماہ میں سرمایہ کاری دگنی کرنے کا لالچ دیا گیا تھا۔ایف آئی اے کی جانب سے خاتون کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینئرسول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیےگئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کاروباری دن کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار 200 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت زون میں ہوا، 100انڈیکس میں 450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد 100 انڈیکس 73 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے کاروبار روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 72742 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll