Advertisement

انگلینڈ کے دورہ منسوخی کے بعد سری لنکن کرکٹر نےپاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی

دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں  پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی  اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Sep 21st 2021, 1:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلینڈ کے دورہ منسوخی کے بعد سری لنکن کرکٹر نےپاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی

کولمبو: سری لنکن فاسٹ باؤلر دھمیکا پرساد نے  پاکستان کرکٹ بورڈ کو سری لنکا کے ریٹائرڈ کرکٹرز کے ساتھ نمائشی میچ کھیلنے کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  پاکستان ٹیم کو جاگنا ہوگا اور دنیا کی بہترین ٹیم بن کر دکھانا ہوگا : رمیز راجہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویر کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ جب سری لنکن کرکٹ پر برا وقت تھا کس طرح پاکستان اور بھارت نے ہمیں سپورٹ کیا۔ہم سری لنکن ریٹائرڈ کرکٹرز پاکستان آکر نمائشی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان ختم کر دیا

دھمیکا پرساد نے اپنی ٹویٹ میں  پاکستان کرکٹ بورڈ، قومی کرکٹر محمد حفیط، شعیب اختر، شاہد آفریدی  اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو ٹیگ کیا ہے۔

Advertisement