جی این این سوشل

جرم

 لاہور : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد گرفتار 

صوبائی دارالحکومت میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف بڑا آپریشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 لاہور : سی ٹی ڈی کی بڑی  کارروائی ، 4 دہشت گرد گرفتار 
 لاہور : سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، 4 دہشت گرد گرفتار 

جی این این کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ  (سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ - سی ٹی ڈی حکام کے مطابق  کالعدم تنظیم القاعدہ کے چاروں دہشت گردوں کو موہلنوال سے حراست میں لیا گیا  جن کی شناخت محمد مشتاق ، سمیع اللہ ، عادل جمال ، اور اسامہ خالد کے نام سے ہوئی ہے ۔ چاروں دہشت گردقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ  بندی کررہے تھے  ۔  سی ٹی ڈی حکام نے  دہشت گردوں کے قبضہ سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا ۔ 

سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں  ایف آئی آر درج کر لی  گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم  تحریک طالبان پاکستان کمانڈر سیف اللہ مارا گیا تھا ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق   کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر  این جی او اور ایف ڈبلیو او کے کارکنوں پر حملوں میں ملوث تھا۔

پاکستان

پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی، سعودی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہ 35 ہزار سے زائد اموات عالمی برادری کی ناکامی ہے، انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، شہزادہ فیصل بن فرحان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فارمیٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں کیونکہ اس سے انہیں پراجیکٹس کے لیے آگے بڑھنے کا بہت زیادہ اعتماد ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس فارمیٹ میں ایک بین حکومتی نقطہ نظر دیکھا ہے۔ یہ نیا فارمیٹ واقعی متاثر کن ہے۔ اور اس نے ہمیں بہت زیادہ اعتماد دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام سے تعمیری گفتگو ہوئی، جلد پاکستان میں سرمایہ کاری میں پیشرفت ہوگی۔ پاکستان ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ تنازعات کو برداشت نہیں کر سکتا، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ انسانی امداد کے خلاف پابندیوں کا کوئی جواز نہیں ہے،” سعودی ایف ایم نے کہا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غزہ کے تنازع پر اتنا ہی تشویش ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ میں جنگ بندی اور بھوک سے مرنے والے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اسحاق ڈار نے ایس آئی ایف سی کے کردار کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے ایک اچھا مینو دیا ہے جہاں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس رشتے کو تبدیل کرنے اور اپ گریڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کام کرنے کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔ پاکستان کے پاس بہت بڑی صلاحیت ہے اور ہم اسے ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری طرف شہزادہ فیصل نے سعودی معیشت میں پاکستانی شہریوں کے کردار کو بھی سراہا۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اس سلسلے میں اس کی قدر کر سکتے ہیں۔"

دونوں اطراف نے اپنے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نواز شریف کی این اے 130 لاہور سے کامیابی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

سابق وزیراعظم نوازشریف کی این اے130سےکامیابی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔

نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔

انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

مہمان وزیرِ خارجہ کے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی انویسٹمنٹ کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل، وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جائیں گے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات ہو گی۔

سعودی وفد آج ہی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا، سعودی وزیرخارجہ آج شام دفتر خارجہ بھی جائیں گے، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس ہوگی۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll