نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کےپیچھے پڑوسی ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے : شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی، اس لیے پاکستان آئی۔انہوں نے کہا کہ میچ سے کچھ لمحات قبل کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات ہیں، سیریز نہیں کھیل سکتے، حالانکہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو بس کے بجائے ہیلی کاپٹر سے اسٹیڈیم پہنچانے کی آفر بھی کی گئی، ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ ان کے کرکٹ بورڈ نے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈکی ٹیم کوہرقسم کی سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر خارجہ نے چیئرمین نادرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کمیونٹی کی سہولت کے لیے اقدامات کیئے، ہم نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’ایف ایم پورٹل‘ کا آغاز کیا ہے۔ نادرا ڈیسک کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیو ں کو فائدہ ہوگا۔ ابتدائی طور پر نیویارک سمیت 5 ممالک میں متعارف کرایا گیا، اگلے مرحلے میں ہم 21 ممالک تک ایف ایم پورٹل کو وسعت دے رہے ہیں۔ملک کے مفاد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کاوشیں کیں۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کااندازہ ہے، ملک کو جب بھی مشکل پڑی بیرون ملک پاکستانیوں نے ساتھ دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسرمایہ کاری سے متعلق سہولت فراہم کر دی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کوملکی حالات سےآگاہ رکھیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالناچاہتےہیں تو خوش آمدیدکہیں گے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینےکیلئے قانون سازی کر رہے ہیں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےووٹ سےمتعلق اعتراضات دور کر رہے ہیں
وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ پاکستان کا وہ اثاثہ ہیں جو خاموشی سے پاکستان کی خدمت کرتے چلے آ رہے ہیں۔ پاکستان، گزشتہ چار دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا آ رہا ہے۔پاکستان نے کابل سے انخلا کے عمل میں مختلف ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کو بھرپور معاونت فراہم کی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی کاوشوں کا اس طرح اعتراف نہیں کیا گیا جو ہونا چاہیے۔ آج ہیومن رائٹس کی تعظیم امتیازی طور پر کیوں ہو رہی ہے۔ ہم نے ہندوستان کے خلاف ڈوزیر میں تمام ثبوت دنیا کے سامنے رکھے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- 4 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان میں انٹر نیٹ سست روی کا شکار، بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں، سیکرٹری آئی ٹی
- 2 گھنٹے قبل

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر ایس اوپیز جاری کردیئے
- 3 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 15 گھنٹے قبل

مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- 4 گھنٹے قبل

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے
- 9 منٹ قبل

قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل