Advertisement
پاکستان

کرپٹ نظام سے فائدہ  اٹھانے والے ای وی ایم کے مخالف ہیں : وزیراعظم 

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کر رہے ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 22nd 2021, 6:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرپٹ نظام سے فائدہ  اٹھانے والے ای وی ایم کے مخالف ہیں : وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپٹ مافیاہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،جو کرپٹ نظام سے فائدہ لےرہا ہے ۔ ہمارے سامنے کرپٹ مافیاسے نمٹنے کا چیلنج ہے۔ پاکستان میں ذاتی مفادات رکھنے والے ملک کی بہتری نہیں چاہتے، ہر الیکشن متنازع رہا، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت ہو رہی ہے، ای وی ایم پاکستان کے انتخابی عمل کا بڑا مسئلہ حل کردے گا۔

وزیر اعظم نے کہا  کہ تین سال بہت مشکل تھے، میں نے اس عرصے میں بہت کچھ سیکھا، جب تک آپ ہار نہیں مانتے، شکست نہیں ہوتی، اوپر جانے کی کوشش کریں، مشکل وقت میں کبھی نہ گھبرائیں۔ یہ آخری دو سال ہمارے لیے اہم ہیں، ہم بڑی مشکل وقت سے نکل کر یہاں پہنچے ہیں، اس سال پوری محنت کرنی ہے، جس طرح کورونا کو سنبھالا اس کا ویسا کریڈٹ نہیں لیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں 1970 کے بعد ہرالیکشن میں جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی ہے،ہم ایک سسٹم لے کر آ رہے ہیں، ای وی ایم ان مسائل کو حل کردے گا، یہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ ای وی ایم سادہ سا ہے، الیکشن ہوا، بٹن دبایا اور نتیجہ آگیا، ہمارے یہاں تو سارے مسائل پولنگ ختم ہونے کے بعد شروع ہوجاتے ہیں، یہ چھوٹا سا طبقہ جو کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھاتا ہے وہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر الیکشن متنازعہ ہوجاتا ہے،سینیٹ الیکشن جس میں 1500 ووٹ ہوتے ہیں وہ بھی متنازعہ ہوجاتا ہے،جرمنی یا دیگر ممالک میں الیکشن میں شور کیوں نہیں مچتا؟امریکا میں بھی پہلی بار الیکشن کے بعد شور مچا،وہاں سسٹم ٹھیک تھا اس لیے الیکشن کے بعد وہ شور ختم ہوگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایم این ایز کہتے ہیں اگر ترقیاتی فنڈز نہ ملیں تو وہ الیکشن ہار جائیں گے،جبکہ کبھی ترقیاتی فنڈز سے الیکشن نہیں جیتے جاتے،حکومت کی کارکردگی سے الیکشن جیتیں گے۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 20 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
Advertisement