جی این این سوشل

علاقائی

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ہونیوالے ٹریفک حادثات میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 زخمی ہوگئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی
ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ، 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

تفصیلات کے مطابق  صوبائی دارالحکومت کراچی    میں خوفناک ٹریفک حادثہ یونیورسٹی روڈ شیخ زید کے قریب  پیش آیا جہاں  تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیڈسٹرین برج سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔حا دثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4  افراد موقع پر  ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں  ۔   پولیس کے مطابق  جاں بحق  تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن  میں محمد اسد ،تیمور ،روحان اور رمیز شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق  ہونیوالے افراد کے اہل خانہ کے مطابق  چاروں  نوجوان  آپس میں دوست تھے  جو اکٹھے کھاناکھانے گلستان جوہر جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

پنجاب کے ضلع خانیوال  میں  بھی خوفناک ٹریفک  حادثہ  ،  ملتان روڈ پر  کار اور منی ٹرک میں تصادم  کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ   3افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔

 بلوچستان کے  ضلع لسبیلہ میں   درگاہ سسی پنوں جانے والے زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،  درگاہ  سے واپس آتے ہوئے کچے کے راستے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر اُلٹ گئی  جس کے نتیجے میں 16  زائرین زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں  خواتین اور بچے بھی  شامل ہیں ۔  ایدھی زرائع کے مطابق  تمام زخمیوں کو جام غلام قادر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات  میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔

جرم

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم  کی دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی

فیصل آباد : فیصل آباد کے رہائشی محمد کاظم نامی شخص  نےاپنی  دو بیویوں اور چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد  خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ کے دو بیویوں اورچار بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرنے کاواقعہ تھانہ  نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔واقعہ گلشن مدینہ سرگودھا روڈ پر پیش آیا، کاظم جاوید نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں ۔فائرنگ سے دو بیویاں امبرین اور فضہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔مرنےوالوں میں 22 سالہ یمنہ،  19 سالہ عنبرین 8سالہ رومہ اور 7سالہ موسی شامل  ہے۔ریسکیو نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یاد رہے کہ کا ظم جواد کارخانہ بازار میں کپڑے کا تاجر تھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ  قتل کی وجہ دوسری شادی ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے، رہنما پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

رہنما پی ٹی آئی اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ نگراں حکومت کی غلطیوں کی سزا کسانوں کو مل رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گندم بحران کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ غلطی کس کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان آج آدھی قیمت پر گندم فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ کسان کی حالت زار کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ کونسی جمہوریت ہے جہاں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے والے کسانوں پرپولیس کی جانب سے ظلم ڈھایا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  وفد جلد  پاکستان کا دورہ کرے گا ، وزیر اطلاعات

اسلام آباد : اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی عرب کا حالیہ دورہ کامیاب رہا ۔

 آج (جمعرات) کواسلام آباد میں وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے اچھی خبریں موصول ہونے والی ہیں  ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سعودی وزراء اورمختلف مالیاتی اداروں کے حکام کے ساتھ اعلی سطح کی بارہ ملاقاتیں کیں جن میں پاکستان میں اقتصادی بحالی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز کی گئی ، عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک ماہ کے اندر سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری افراد اورسرمایہ کاروں پر مشتمل سعودی اعلی وفد چند روز میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے جامع لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ وفاقی ریونیو بورڈ میں اصلاحات متعارف کرانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے پہلی بار ٹیکس ٹربیونلز اور محصولات سے متعلق مقدمات کیلئے ایک قانون منظورکیا ہے جس سے ان مقدمات کو نمٹانے کا عمل تیز ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll