Advertisement
پاکستان

پرویز رشیدکی الیکشن ٹریبونل میں اپیل مسترد، سینیٹ الیکشن کیلئے نااہل قرار

لاہور : الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 24th 2021, 3:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات  کے مطابق سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لیگی رہنما وسا بق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل رکنی الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا۔الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

سینیٹ الیکشن میں  مسلم لیگ ن   رہنما پرویز رشید  ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی ، درخواست میں پرویز رشید نے موقف اختیار کیا  تھا کہ   ریٹرنگ آفیسر نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ۔الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

واضح رہےکہ  الیکشن کمیشن پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے، جس میں پی ٹی آئی نے پنجاب ہاؤس کے واجبات ادا نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے ۔

لیگی رہنما پرویز رشید نے اس موقع پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے بنیاد الزام پر نااہل کیا گیا،  عدالت کے سامنے اپیل تھی کہ ریٹرنگ آفیسر کے حکم پر عمل کرایا جائے ، سرکاری کاغذات میں مجھے نادہندہ ظاہر کیا گیا، انصاف والے اب دھند اور دھاندلی والے ہوگئے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے، کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں۔ دھند اور انصاف والوں کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 21 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • an hour ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 hours ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 6 hours ago
Advertisement