جی این این سوشل

جرم

گرین ٹاؤن میں 16سالہ لڑکی  سے زیادتی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں

لاہور: متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ کیس واپس نہ لینے کی صورت میں اس کے  چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گرین ٹاؤن میں 16سالہ لڑکی  سے زیادتی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  لاہور  کے علاقے گرین ٹاؤن میں 16سالہ لڑکی   کو  زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد  جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے  لگیں۔ لڑکی نے میڈیکل سرٹیفکیٹ میں زیادتی  ثابت ہونے کےباوجود  اپناکیس واپس لے  لیا۔

  متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ کیس واپس نہ لینے کی صورت میں اس کے  چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی  تھی۔ملزموں  کی دھمکیوں  پرپولیس کو  بتایا تو الٹا مجھ پر دباؤ ڈالا گیا ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ  اب ملزم دوبارہ تنگ کررہے ہیں ، اعلیٰ حکام  انصاف  اور تحفظ فراہم کریں۔

کھیل

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم برطانیہ پہنچ گئی، دورے میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے ہمیں اپنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے دورہ برطانیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ندا ڈار کی کپتانی میں 17 رکنی ٹیم برطانیہ میں 3 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے شعبہ صحت کا اعزاز ، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل

پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کی 2024ء کی عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام شائع کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہزاد بیگ پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عالمی سطح پر یہ نامزدگی ڈاکٹر شہزاد بیگ کی قیادت اور پولیو کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کا اعتراف ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا گیا ہے۔پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے حوالے سے ٹیم کی قیادت کرنے سے قبل ڈاکٹر شہزاد بیگ نائجیریا میں پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے لیے ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طورپر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کی کوششوں کی وجہ سے نائجیریا کو 2020 میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین نے ڈاکٹر شہزاد بیگ کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حکومت نے صرف ایک سال میں 9 کروڑ سے زائد بچوں کو ٹیکہ لگانے کے لیے 4 لاکھ ویکسی نیٹرز اور 80 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll