اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ شام سے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے درستگی کی اطلاع دی گئی ہے ۔


پاکستان میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی بین الاقوامی زیرآب کیبل سسٹم اے اے ای-1 میں خرابی کے نتیجے میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروسز سست رفتار ی کا شکارہوئی تھی تاہم اب کیبل کی مرمت کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے آفیشل ٹوئٹر سائٹ پر اپ ڈیٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فجیرہ ، متحدہ عرب امارات کے قریب کل ایک سب میرین کیبل فالٹ کی اطلاع ملی تھی جس کی وجہ سے کچھ صارفین کو سروسز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا، فالٹ درست کر لیا گیا ہے اور جلد مکمل سروسز بحال کردی جائیں گی ۔
A submarine cable fault was reported yesterday near Fujairah, UAE due to which some users may have faced degradation in services. The faulty cable segment has been repaired & work is underway to make the services fully functional.
— PTA (@PTAofficialpk) October 12, 2021
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، بین الاقوامی سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر ملک بھر میں انٹرنیٹ کی صورتحال بحال کرنے کے لیے مصروف عمل ہے ،اس سے قبل کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کو انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے جوڑنے والی بین الاقوامی کیبلز میں سے ایک میں خرابی کے پیش نظر صارفین کو بلا تعطل انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے متعلقہ سروس پرووائیڈرز کی جانب سے اضافی بینڈوتھ کے ذریعے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں 10 کروڑ 20 لاکھ کے قریب افراد تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جبکہ فکس لائن انٹرنیٹ کنیکشنز کی تعداد 10 کروڑ 40 لاکھ کے قریب ہے۔چنانچہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 46 سے لے کر 49 فیصد کے درمیان ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل







