لاہور : قومی ائیر لائنز کی جانب سے بڑی خبر آگئی ، لاہور سے پشاور کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ۔


جی این این کے مطابق قومی ائیر لائن کی جانب سے اندرون ملک سفر کرنیوالوں کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ۔ پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لئے لاہور سے پشاور براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔
ہفتہ وار دو پروازیں لاہور سے پشاور روانہ ہوں گی ، جس کے بعد 15اکتوبر بروز پیر اور جمعہ کو پروازیں پشاور روانہ ہوں گی ۔ سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستان کے بڑے شہروں کو فضائی رابطہ سے منسلک کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور سے اسکردو کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا، لاہور سے پہلی پرواز ایئر بس 320 کے ساتھ 160 مسافروں کو لے کر اسکردو پہنچی تھی۔
یاد رہے کہ 22 اگست کو سی اے اے نے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے مسافروں پر کورونا ویکسینیشن کی لازمی شرط کا اعلان کیا اور کہا 10 ستمبر 2021 سے اندرون ملک ویکسین کے بغیر سفر نہیں کیا جا سکے گا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- an hour ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 20 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago






