استعفے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پراپیگنڈے میں چند لوگ ملوث ہیں : جام کمال
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ان کے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعلیٰ جام کمال کاکہنا ہے کہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں نے استعفی دے دیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے صدر ہیں، 11 اکتوبر کو باپ کے جنرل سیکرٹری کے خط کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ جام کمال نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کا اختیار نہیں کہ صدر کی موجودگی میں کسی کو قائم مقام پارٹی صدر منتخب کرے۔
This be very clear and GS Manzoor Kakar may not have violated the party dicipline and procedure.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 13, 2021
Even if i had given a hand written resignation, it had to take a process. Care taker or such is nominated by the executive Council, committee and not a single person. pic.twitter.com/HR9VeveOcA
دوسر ی جانب ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا ہے کہ جام کمال پارٹی معاملات پر بیان بازیوں سے گریز کریں، بہت جلد اُن کا استعفیٰ آجائے گا، پارٹی جام کمال کے بعد بھی متحد ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کے بھی ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

پاکستان اور ایران دنیا کے لیے امن و خوشحالی اور علاقائی تعاون کے علمبردار ہیں، شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ میں شرکت کے لئے باکو روانہ
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- ایک دن قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- ایک دن قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- 3 گھنٹے قبل








