اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ترمیم شدہ رولز کے تحت صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی، صارفین اور سوشل میڈیااداروں کے مابین رابطوں کیلئے رولزاہم کردار ادا کریں گے، سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشت گردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی ہوگی، سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقارو سلامتی کیخلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے، اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر بھی قابل گرفت جرم ہوگا۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے، گائیڈ لائنز میں صارفین کو مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی، کسی بھی شخص سے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا، دوسروں کی نجی زندگی سے متعلق مواد پر بھی پابندی ہوگی، پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد پر پابندی ہوگی، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کلرنے سے متعلق مواد پر پابندی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یو ٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے، نوٹیفیکشن کے اجراء کے بعد سوشل میڈیا اداروں پر جلد از جلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا، سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کیلئے اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 24 minutes ago

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 14 hours ago

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- an hour ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 14 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 hours ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 3 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- an hour ago

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 hours ago

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 hours ago

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 3 hours ago