جی این این سوشل

پاکستان

کورونا کی چوتھی لہر، ملک میں کیسز اور اموات کی تعداد میں ریکارڈ کمی 

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید11 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 280 ہو گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا کی چوتھی لہر، ملک میں کیسز اور اموات کی تعداد میں ریکارڈ کمی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  گزشتہ چوبیس گھنٹے  میں  کورونا کے 663نئے کیسز سامنے  آئے ، ملک میں  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 65ہزار047تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھرمیں کورونا فعال  کیسز کی تعداد25 ہزار 870 ہوگئی۔

ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 39ہزار202 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.66فیصد رہی۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ37ہزار 974ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 849افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  4 لاکھ 65ہزار819ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 530افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 76ہزار886ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5686افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار128کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 352مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 469جبکہ اموات کی تعداد937تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار369فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار402ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 1019 افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب  تک12لاکھ 08ہزار897مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا   ۔

پاکستان

گندم بحران، وزیر اعظم کی ایم ڈی پاسکو کو معطل کرنے کی ہدایت

کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم بحران، وزیر اعظم کی ایم ڈی پاسکو   کو معطل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گندم کی خریداری میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہے، کسان کانقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گندم کی خریداری کے پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تحفظ خوراک رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادیات احد خان چیمہ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے شرکت کی۔

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کے عمل کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کیوں نہ کرائی گئی؟ انہوں نے گندم خریداری کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی اور پاسکو کے سٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی خریداری کا عمل صاف اور شفاف بنانے کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، کسان کے معاشی تحفظ کیلئے اجناس کی انشورنس کو یقینی بنایا جائے، پاسکو 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم کی شفاف اور مؤثر طریقے سے خریداری کرے۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے، حکومت ملک میں غذائی تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، کسان کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے پاسکو مراکز اور افسران کا انتخاب کیا جائے گا اور ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی، کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے

آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے اور 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آزاد کشمیر   عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے

 آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کے مطابق آل جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق معاہدہ بھی طے پاچکا ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی۔

دوسری جانب حکومت آزادکشمیر نے آٹے کی قیمت میں کمی اور بجلی کے نئے نرخ کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور 300 سے زائد پر 6 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔ کمرشل 300 یونٹ تک 10 روپے اور  300 سے زائد پر 15 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ سسٹی روٹی، بجلی ایسا مطالبہ ہے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے،میں عوام کے مطالبات پاکستان کی سینیٹ میں لے کر گیا تھا، گزشتہ 4 روز سے آزاد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری تھا۔اس تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے کل آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی ممبران کو صدر ہاؤس بلایا ان سے احوال لیا، میں مکمل اظہار یکجہتی پر صدر زرداری کا شکرگزار ہوں،میں وفاقی حکومت سے بات کروں گا، ہم کشمیری عوام سے محبت کو کمزور نہیں پڑنے دیں گے، شہباز شریف نے رات کو مجھے فون کے کے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ منتخب جمہوری حکوموت ہے وہ عوامی مینڈیٹ کو سمجھتی ہے، آج شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس بلایا جس میں تمام اسٹیک پولڈرز نے شرکت کی، میں وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جو تحفظات تھے وہ سنیں اور کہا کہ پاکستان کا کشمیری عوام سے لازوال رشتہ اس کے لیے جو کچھ کرنا پڑے گا آج اور ابھی کروں اور اسی وقت نوٹیفکیشن جاری کروں گا، جو کام عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھے وہ ہوگئے اور بجلی اور روٹی کے نوٹفیفکیشن جاری کردیے گئے۔

خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج  ہوا اور مختلف شہروں سے قافلوں نے لانگ مارچ کیا۔آزاد کشمیر میں احتجاج اور تصادم کے دوران کئی مظاہرین زخمی ہوئے اور ایک پولیس اے ایس آئی بھی جاں بحق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی  کا امکان

حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق وزیراعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے اور ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll