ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے ۔


جی این این کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 141 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت 2089 افراد ڈینگی کا شکارہیں ، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 نئے ڈینگی کیسزسامنے آئے جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1310 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں ۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 80 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 779 مریض موجود ہیں ۔
راولپنڈی کے ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کیسز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، راولپنڈی میں ڈینگی کا زیر علاج مریض اسپتال میں انتقال کرگیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 64 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں 80 سے زائد لوگ ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں جبکہ 8 ڈینگی مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں سب سے ذیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ۔
رواں سال راولپنڈی میں 1500 سے زائد لوگ ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب سمیت لاہور میں ڈینگی کی صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے، پنجاب میں رواں برس کے دوران اب تک 5700 سے زائد افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ جبکہ ڈینگی کے وائرس سے صوبے بھر میں اب تک 23 اموات ہو چکی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے ۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک گھنٹہ قبل







