Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی متعصبانہ جملے پر گرفتاری

چندی گڑھ : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی یووراج سنگھ کو ساتھی کرکٹر  یوجویندر چہل پر متعصبانہ جملے کسنے پر گرفتار کیا گیا اور تین گھنٹے  کی  پوچھ گچھ کے بعد عبوری ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 18th 2021, 4:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کی  متعصبانہ جملے پر گرفتاری

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ  یووراج سنگھ نے گزشتہ برس روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام لائیو میں کرکٹر یوجویندر چہل کے خلاف قابلِ اعتراض تبصرہ کیا تھا، جس پر ہریانہ کے ہانسی سٹی پولیس اسٹیشن میں یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ہفتے کے روز ہریانہ پولیس نے عدالتی حکم پر  انہیں اسپنر یوجویندر چہل کے خلاف ذات پات سے متعلق بات کرنے  پر گرفتار کیا  تاہم تین  گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہریانہ میں یورواج سنگھ اپنے چار یا پانچ افراد پر مشتمل عملے اور سیکیورٹی کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔

یورواج سنگھ کی گرفتاری رواں برس فروری میں ہریانہ میں ایک دلت کارکن کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد سامنے آئی ہے۔

 گزشتہ برس کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں یووراج سنگھ نے روہت شرما اس کے بعد یووراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ اسپنر کو متعصبانہ جملہ کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی  جب یووراج سنگھ نے روہت شرما  کے ساتھ گفتگو کے دوران یوجویندر چہل کو ’بھنگی‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

تاہم یووراج نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے اس عمل کی معافی  مانگتے ہوئے  وضاحت کی تھی کہ  وہ رنگ ، ذات ، عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کے امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتے۔  ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب میں اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا، مجھے غلط فہمی ہوئی جو کہ بلا جواز تھی تاہم ، ایک ذمہ دار بھارتی شہری کے طور پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کے جذبات یا جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو میں اس پر افسوس کا اظہار کرنا چاہتا ہوں، بھارت اور اس کے تمام لوگوں کے لیے میری محبت ابدی ہے‘۔

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 4 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 4 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
Advertisement