راہول ڈریوڈ اس وقت جنوبی شہر بینگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے۔


ممبئی: سابق آسٹریلوی کپتا رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی کوچنگ کرنے والے لیجنڈری کھلاڑی کو بھارتی بورڈ نے ان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی آفر دی تھی لیکن پونٹنگ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
تاہم آسٹریلوی کھلاڑی کے بھارت کی قومی ٹیم کی کوچنک کرنے سے انکار کی وجہ معلوم نہیں ہو چکی۔ ان کے انکار کے بعد ہی بھارتی بورڈ نے راہول ڈریوڈ سے رابطہ کیا تھا جنہوں نے یہ آفر قبول کر لی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈیا کے سابق بلے باز کو دو سال کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کی ٹیم کے سابق کھلاڑی پارس مہابرے کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔ راہول ڈریوڈ 1996 سے 2012 تک انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے انڈیا کی جانب سے 164 ٹیسٹ میچز اور 344 ایک روزہ میچز کھیل رکھے ہیں۔
راہول ڈریوڈ اس وقت جنوبی شہر بینگلور میں انڈین کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت قومی کرکٹ ٹیم میں موجود کئی نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ بھی کی ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago






