لاہور: وزیراعلی عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکا میوہسپتال کا دورہ، عثمان بزدارنے مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار فرداً فرداً زخمی ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کے پاس گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور زخمی پولیس اہلکاروں کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔
وزی راعلی پناجب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں مہیا کی جائیں گی، زخمی پولیس اہلکاروں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں ،حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہوئے ہیں،حکومت آپ کی فرض شناسی کوسراہتی ہے، حکومت آپ اور آپ کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرتی رہے گی۔ آپ ہمارے ہیرو ہیں ،آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
زخمی پولیس اہلکاروں نے وزیر اعلی پنجاب سے کہا کہ آپ کی آمد سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے آرتھوپیڈک وارڈ میں زیر علاج دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلی کی مریضوں اور ان کے تیمار دارو ں سے پوچھا کہ آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل
- 2 گھنٹے قبل

بھارتی تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین فِش وینکٹ انتقال کر گئے
- 9 منٹ قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم
- 2 گھنٹے قبل

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، بھارت کی بائیکاٹ کی دھمکیاں
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا: اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار نہ کرانے کا فیصلہ
- 31 منٹ قبل

ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند
- 3 گھنٹے قبل

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی تاریخی فتح، ایشین چیمپئن بن گئی
- 28 منٹ قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 3 گھنٹے قبل